Shah Mehmood Qureshi gave good news
17 دسمبر 2020 (15:52) 2020-12-17

دبئی :پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے تمام منصوبے خاک میں ملا دئیے ،بھارتی آرمی چیف کے دورہ متحدہ عرب امارات کے بعد شاہ محمود قریشی کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہو گیا ،مودی کی طرف سے پاکستان متحدہ عرب امارت اور عرب ممالک میں دڑاریں ڈالنے کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے دبئی میں  ملاقات کی ،دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے مستقبل میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہونگے ،دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں ہمارے تاریخی ، ثقافتی، ادبی، معاشی و اقتصادی تعلقات نے مزید مستحکم بنایا ہے،اماراتی سفیر نے متحدہ عرب امارات آمد پر شاہ محمود قریشی کو خوش آمدید کہا ۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ   متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ خصوصی محبت کا اظہار کیا ہے، پاکستان میں ہسپتالوں کے قیام اور دیگر ترقیاتی کاموں میں معاونت پرمتحدہ عرب امارات کے شکرگزار ہیں،دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں ہمارے تاریخی ، ثقافتی، ادبی، معاشی و اقتصادی تعلقات نے مزید مستحکم بنایا ہے۔

پاکستان ميں تعینات اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا،دوبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔


ای پیپر