Is the news about Israel false or true?
17 دسمبر 2020 (18:19) 2020-12-17

اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات مراد سعیدنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا بھارت 15 سال سے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا، جھوٹ پھیلا رہا ہے،جعلی صحافی نے اسرائیل سے متعلق جعلی خبر لگائی،پاکستان کیخلاف واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔

مرا د سعید کا کہنا تھا بھارت جعلی این جی اوز کے ذریعے مختلف ممالک میں پاکستان کیخلاف مظاہرے کراتا رہا،سابق حکمران بھارت کا ساتھ دے رہے تھے،بھارت 15 سال سے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا، جھوٹ پھیلا رہا ہے،بھارت جعلی اداروں اور میڈیا تنظیموں کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کر رہا ہے،بھار ت نے جعلی شناخت اور جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کیا،بھارت اب اپنے اس معاملے پر بری طرح نقاب ہوچکا ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا اس سے قبل یورپی یونین کی رپورٹ نے پاکستان کیخلاف بھارتی جھوٹ کا پول کھولا تھا ،پاکستان کیخلاف 750 میڈیا آؤٹ لیٹس کا استعمال کیا گیا،حیرانگی اس وقت ہوئی جب یورپی یونین کی رپورٹ پر پی ڈی ایم نے ایک بیان نہیں دیا،بھارت پاکستان کوسفارتی محاذپرنقصان پہنچانےکی کوشش کرتا رہا ہے اور اب بھی کررہاہے،ایف اے ٹی ایف میں بھارت پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہا تھا،سابق حکمران بھارت کا ساتھ دیتے رہے ہیں ،سابق پاکستانی سفیرعبدالباسط بھی شریف خاندان کے بھارت میں کاوربارپرکھل کربات کرچکےہیں،گزشتہ ادوار میں مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبریں سامنے آئیں لیکن اس وقت کی حکومت کی خاموشی انتہائی حیران کن تھی ۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا اپوزیشن نے وزیراعظم سے این آر او مانگا،  نہیں ملا تو سڑکوں پر آگئے،دھاندلی کا شور مچاتے ہیں لیکن شو آف ہینڈز پر گلہ کرتے ہیں،جلسے کی ناکامی پر ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں،وزیراعظم سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے چاہتے ہیں،ایک شخص اشتہاری بن کر لندن میں بیٹھا ہے،ان کی اپنی پارٹی سے آواز آ رہی ہے ہم کیوں اشتہاری کی مہم چلائیں،وزیراعظم چاہتے ہیں سینیٹ الیکشن ہر قسم کی چمک اور دھاندلی سے پاک ہوں۔


ای پیپر