Dangerous law against Muslims came after controversial citizenship bill
17 دسمبر 2020 (16:18) 2020-12-17

نئی دہلی:مودی سرکار نے اقلیتوں کا خون کرنے کی ٹھان لی ،ایک کے بعد ایک رپورٹ میں بھارتی انتہا پسند جماعت بی جے پی کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سائوتھ ایشیا سٹیٹ آف مینارٹیز کی طرف سے پیش کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت مسلمانوں کیلئے انتہائی خطرناک اور پرتشدد جگہ بنتی جا رہی ہے ،جس کے بعد بھارتی مسلمانوںکو اسٹیٹ لیس بنا یا جا سکتا ہے ،رپورٹ کے مطابق اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا کہ بھارتی شہریوں کو قومی رجسٹرڈ میں شامل کرکے مسلمانوں کو کھڈے لائن لگانے کا گھنائونا منصوبہ بنا لیا ہے ،کیونکہ قومی رجسٹریشن کے بعد مسلمان خود بخود سٹیٹ لیس ہو جائینگے ۔

رپورٹ میں یہاں تک انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں تک کو ڈرایا اور دھمکا یا جا رہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی آواز نہ اُٹھائیں اور بھارتی قوانین پر مکمل خاموشی رکھیں ،رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ ایسے تمام ٹی وی چینلز کو بند کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جو مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں سے متعلق نشریا ت کا اہتمام کر رہی ہیں ،مطلب مودی سرکار تمام اقلیتوں کا خون کرنے کیلئے تمام حربے استعمال کر رہی ہے ۔


ای پیپر