social media,platform,Twitter,announced,information,global epidemic
17 دسمبر 2020 (22:54) 2020-12-17

کیلی فورنیا :دنیا کے مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ عالمی وبا کے حوالے سے جن ٹویٹس میں غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں وہ تمام ٹویٹس ڈیلیٹ کر دی جائیں گی اور اس عمل کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

ٹویٹر کے اپنے ایک بلاگ میں  اس پالیسی کا اعلان کیا ہے کہ ٹویٹر سے وہ تمام ٹویٹس ڈیلیٹ کر دی جائیں گی جن میں صحت کے حوالے سے غلط معلومات پیش کی گئی ہیں خاص طور پر عالمی وبا کو لیکر جن بھی لوگوں نے ایسی تفصیلات دی ہیں جو گمراہ کن ہیں ان تمام ٹویٹس کو ڈیلیٹ کر دیا جائیگا۔

بلاگ میں تفصیل سے اس نقطے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ایسی ٹویٹس میں وہ تفصیلات شامل ہیں جن میں یہ بتایا جاتا ہے کہ یہ وائرس کوئی حقیقت نہیں ہوتی ٗ یہ وائرس مصنوعی طور پر بنایا گیا ہے تاکہ کسی ایک خاص نسل کو ٹارگٹ کر سکتے یا پھر عالمی وبا سے متعلق علامات اور علاج کے طریقے بتانے کی کوشش کی گئی ہو۔

بلاگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کچھ لوگوں نے ایسی معلومات بھی ظاہر کی ہیں جن کے مطابق اس وبا کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے یا پھر اس ویکسین سے لوگوں کو کسی بیماری میں مبتلا کیا جائیگا ۔


ای پیپر