emmanuel-macron-france
17 دسمبر 2020 (21:34) 2020-12-17

پیرس :توہین آمیز خاکوں کی حمایت اور مسلمانوں کیخلاف نئے قوانین کو سپورٹ کرنے والا  فرانسیسی صدر امینویل میکرون  بھی عالمی وبا کا شکار ہو  گیا ،فرانسیسی صدر ایک ہفتے کیلئے آئسولیشن میں چلے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے فرانسیسی صدر کی طبیعت انتہائی ناساز تھی جس کی وجہ سے ڈاکٹروں کے مشورے سے ان کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آگیا ،میکرون میں عالمی وبا کی علامات واضح نظر آنے پر انہیں ایک ہفتے کیلئے فی الوقت آئسولیٹ کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے اس وقت پوری دنیا میں عالمی وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے کیسز میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہوتا جا رہاہے ،برطانیہ اور چند دوسرے ممالک نے عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے ویکسین لگانے کی منظوری دیدی ہے ۔


ای پیپر