Pakistan New Zealand's first T20 match
17 دسمبر 2020 (21:05) 2020-12-17

آکلینڈ:پاکستان نیوز ی لینڈ سیریز سے قبل نیوز ی لینڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا ،فاسٹ بائولر لوکی فرگوسن انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی سریز سے باہر ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوز ی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل کیویز کا اہم ترین فاسٹ بائولر انجری کا شکار ہو گیا ،لوکی  فرگوسن کی انجری اس قدر شدید ہے جس کی وجہ سے وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف شاہین کیویز کو ٹف ٹائم دینے کیلئے بالکل تیار ہے ،گرین شرٹس کی آکلینڈ میں مسلسل تین گھنٹے لگاتار پریکٹس کروائی گئی ،پاکستان کی طرف سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے ،بابر اعظم کی غیر موجودگی میں قیادت شاداب کان کے سپرد کر دی گئی ہے .

شاداب کا کہنا تھا بابر کی غیر موجودگی میں نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیت دکھائیں گے ،پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کھیلا جائیگا ۔


ای پیپر