Firdous Ashiq,princess,misleading,hatred,obstinacy,maryam nawaz,pm imran khan
17 دسمبر 2020 (20:58) 2020-12-17

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ راجکماری وزیراعظم عمران خان کے بغض اور عناد میں عوام کو گمراہ کررہی ہے- راجکماری نے شاہی محل میں جھوٹ کے انبار لگا دیئے۔راجکماری کو ایسی جمہوریت پسند نہیں جس میں وہ حکومت میں نہ ہوں -یہ وہی راجکماری ہے جو کہتی تھی کہ میری پاکستان سے باہر تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں - عمران خان نے 22سالہ جمہوری جدوجہد کے ذریعے عوام کو گلے سڑے نظام اور شاہی خاندان کی نسل درنسل غلامی سے نجات دلائی۔

معاون خصوصی وزیراعلی ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا-انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں فرق یہ ہے کہ ان کا لیڈر عدالت کا سرٹیفائیڈ چور اور ڈاکو ہے جبکہ ہمارے وزیراعظم کو عدالت نے ہی صادق اور امین قرار دیا ہے-نسل درنسل کرپشن کی ٹرافیاں، گھوسٹ کمپنیاں اور ٹی ٹیز راجکماری کے خاندان کا طرہ امتیاز ہیں جبکہ عمران خان نے ان کی طرح نہ اقربا پروری کی اور نہ اپنے خاندان کو پالابلکہ دوخاندانی نظام کے حکومتی نظام کو عوام کی طاقت سے تہس نہس کردیا- 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز کو اڑھائی سال بعد یاد آیا ہے کہ یہ دھاندلی زدہ حکومت ہے -مریم نواز اپنے اقتدار کو ہی جمہوریت سمجھتی ہیں -وہ اس امر کا جواب دیں کہ انہوں نے اپنی کنیزوں سمیت آج سے چند ماہ پہلے تک خاموشی کا روزہ کیوں رکھا ہوا تھا- عمران خان الیکٹرل پراسیس میں ریفارمز لانے کے خواہاں ہیں مگر گیارہ جماعتوں کا بے روزگار ٹولہ ان ریفارمز سے لاتعلقی کا مظاہرہ کررہا ہے- سینٹ میں واضح اکثریت پی ٹی آئی کا حق ہے -اپوزیشن شو آف ہینڈ کے ذکر سے ہی بلبلا اٹھی ہے کیونکہ نواز شریف چھانگا مانگا کی سیاست اور چمک کے دا پیج سے ہارس ٹریڈنگ کرنے اور ادارووں کو یرغمال بنانے میں یدطولی رکھتے ہیں - 

انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز راجکماری کے چچا کا ہی ہے کہ ان کی جج کو اپنی مرضی کا فیصلہ حاصل کرنے کے لئے کئے گئے فون کی ٹیپ مارکیٹ میں ہر جگہ عام ہے- انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں کو آئین و قانون کے تابع بنانے کے عزم پر قائم ہے ہم آئین سے باہر کوئی قدم نہیں رکھیں گے اور سپریم کورٹ سے شو آف ہینڈ کے ذریعے سینٹ کے الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے رہنمائی طلب کی گئی ہے- 


ای پیپر