NAB,pervez ilahi,ch shujat,assets,report,submit,4 weeks
17 دسمبر 2020 (18:08) 2020-12-17

لاہور : عدالت نے قومی احتساب بیورو کو حکم دیا ہے کہ چوہدری برادران کے اثاثوں کی تحقیقات کر کے چار ہفتوں میں رپورٹ جمع کروائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیئر مین نیب کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی جہاں پر چوہدری برادران نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے کہ نیب ایک سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ ہے۔  قومی احتساب بیورو کے ڈائریکٹر جنرل شہزاد سلیم آج عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر جسٹس صداقت علی کہ بتایا گیا کہ  چوہدری برادران پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور غیر قانونی بھرتیاں کروانے کے الزامات ہیں۔

ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے عدالت کو بتایا کہ چودھری برادران کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کا کیس بند کردیا گیا ہے اور آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس التوا کا شکار ہے۔چوہدری برادران کیخلاف تحقیقات 6ماہ میں مکمل کرلیں گے۔ 

عدالت نے حکم دیا کہ چارہفتوں میں چوہدری برادران کی آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات مکمل کی جائیں۔یاد رہے کہ چوہدری برادران نے آمدن سے زائد اثاثوں اور غیر قانونی بھرتیوں پر کیسز بنانے پر چیئر مین نیب کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اپنی  درخواست میں چوہدری برادران نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو ایک سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ ہے۔


ای پیپر