China,capsule,earth,moon,return,samples
17 دسمبر 2020 (17:19) 2020-12-17

بیجنگ:چین کے چھانگ ای۔ 5محقق کا واپسی کیپسول ملک کیلئے چاند سے پہلی بار نمونے لے کر جمعرات کی صبح زمین پر پہنچ گیا ہے، یہ دنیا میں 40  سال کے زائد عرصے میں چاند کے تازہ ترین نمونے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق خلائی جہاز شمالی چین کے اندرون منگولیاخوداختیار علاقہ کے سیزی وانگ بینر میں اترا۔یہ چین کے آربیٹنگ، لینڈنگ اور نمونے واپس لانے والے3مراحل پرمشتمل چاند پر تحقیق کے پروگرام کی کامیابی کی علامت ہے جو2004میں شروع کیا گیا تھا۔چھانگ ای۔ 5چین کی خلائی تاریخ میں سب سے زیادہ پیچیدہ اور چیلنج سے بھر پور مشن تھا، یہ محقق آربیٹر،لینڈر،بلند ہونے والے اور واپس آنے والے پر مشتمل تھا جسے 24نومبر کو روانہ کیا گیا تھا۔

 اس کے لینڈر اور بلند ہونے والے مجموعہ نے اوقیانوس پروسیلاروم میں مونس رومکار کے شمال میں یکم دسمبر کو چھوا جو کہ چاند کے قریبی جانب واقعہ ہے اور طوفانوں کے سمندر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔سنگ میل مکمل کرنے والے اس مشن نے چین کیلئے چاند سے پہلا نمونہ،زمین کے باہر سے پہلی بار اوپر اٹھنا،  پہلے ملنا اور چاند کے مدار سے منسلک ہونا اور پہلا خلائی جہاز جو نمونے لے کر دوبارہ زمینی فضا میں تیز رفتاری کے ساتھ داخل ہوا سمیت متعدد کام پہلی بار مکمل کئے ہیں۔


ای پیپر