I am thankful to the party leaders for making the Lahore meeting a success: Maryam Nawaz
17 دسمبر 2020 (14:34) 2020-12-17

لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن) نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ  لاہورکا جلسہ کامیاب بنانے پر پارٹی رہنماؤں کی مشکور ہوں،مجھے آپ لوگوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اورآپ پارٹی کا فخر ہیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں دعوت  دی جبکہ انہوں نے ظہرانے پر پارٹی رہنماؤں سے لاہور جلسہ بارے تبادلہ خیال  بھی کیا۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کیلئے تیار ہوجائیں،کارکنوں کیساتھ رابطوں کو موثر بنائیں۔

پارٹی رہنماؤں کا مریم نوازکی کامیاب ریلیوں اورجلسہ کامیاب بنانے پر خراج تحسین  جبکہ ظہرانے میں مسلم لیگ ن لاہورکے صدر پرویز ملک،ایاز صادق،خواجہ سعد رفئق،رانا مبشر،روحیل اصغر،شائستہ پرویز،علی ہرویز ملک،ملک محمد ریاض،ملک وحید،رمضان بھٹی،چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ سمیت مختلف سابق بلدیاتی نمائندے شریک ہوئے۔

مریم نواز نے 13دسمبر کو لاہور کے تاریخی جلسے کی کامیابی پر قائد میاں نواز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن)میاں شہباز شریف کی طرف سے تمام عہدیداران کو شاباش اور مبارکباد دیتے ہوئے انکی کاوشوں کو سراہا۔

نائب صدر (ن)لیگ کا کہنا تھا کہ جلسے کی کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے زبردست موبائلزیشن کا نتیجہ ہے: الحمدللہ تمام لوگوں نے بہت محنت کی اور آپ سب پارٹی کا سرمایہ ہیں۔


ای پیپر