نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹی 20 ،پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان ،شاداب کپتان،سرفراز کی واپسی

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے خلاف کل ہونیوالے پہلے ٹی 20 میچ کے لئے کپتان شاداب خان نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ شاداب خان کو بابر اعظم کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں سے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ شاداب خان ٹانگ میں کچھاﺅ کے باعث پہلا ٹی 20 میچ نہیں کھیل سکیں گے مگر اب وہ مکمل طور پر فٹ ہوگئے ہیں اور کل آکلینڈ میں ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔
Squad for the first #NZvPAK T20I:
Shadab Khan (c)
Abdullah Shafique
Faheem Ashraf
Haider Ali
Haris Rauf
Hussain Talat
Iftikhar Ahmed
Imad Wasim
Khushdil Shah
Mohammad Hafeez
Mohammad Hasnain
Mohammad Rizwan
Sarfaraz Ahmed
Shaheen Shah Afridi
Wahab Riaz#backtheboysingreen pic.twitter.com/sL9Abp9GPV
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2020
اعلان کردہ 15 رکنی سکواڈ میں شاداب خان کپتان ہونگے جبکہ ان کے علاوہ عبداللہ شفیق،فہیم اشرف،حیدر علی،حارث رﺅف ،حسین طلعت،افتخار احمد،عماد وسیم،خوشدل شاہ،محمد حفیظ،محمد حسنین،محمد رضوان،سرفراز احمد،شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض ٹیم کا حصہ ہونگے۔