Unnecessary police check posts will be abolished in Islamabad: Sheikh Rashid
17 دسمبر 2020 (13:27) 2020-12-17

اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس کی غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کریں گے،شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ کی توہین نہیں ہونی چاہیے،ہارون جوئیہ کو اسلام آباد پولیس کا ترجمان مقرر کیا ہے جبکہ پولیس کی استعداد کار میں مزید اضافہ کریں گے اور کوشش ہے اسلام آباد پاکستان کا بہترین شہر بنے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  سپریم کورٹ نے شو آف ہینڈ کی اجازت دی تو یہ تاریخی فیصلہ ہوگا،سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کا تاثر ختم ہوجائےگا.

قبل ازیںوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا استعفی ہوگا نہ ہی اپوزیشن مستعفی ہوگی، وزیراعظم عمران خان سرخرو ہونگے، لانگ مارچ اور استعفوں کو ہینڈل کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، سندھ اسمبلی کی قربانی کے باوجود بھی سینٹ الیکشن ہوں گے.

قانون کے مطابق سینٹ کے الیکشن فروری میں ہو سکتے ہیں، ملک کو اپوزیشن کی ذاتی مفاد کی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں اختلافات ہیں، اپوزیشن جماعتیں بند گلی میں جا رہی ہیں، ان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔


ای پیپر