Holding tax on mobile phones manufactured in Pakistan has been abolished
17 دسمبر 2020 (12:45) 2020-12-17

لاہور:پاکستانی موبائل فونز پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ختم کردیا ہے اور پاکستان نے چین سے ملک میں موبائل فون کی تیاری کیلئے گزشتہ ماہ معاہدہ بھی کیا۔

تفصیلا ت کے مطابق معاہدے کے تحت چین کی دو کمپنیاں فیصل آباد میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگائیں گی اور ابتدائی طور پر منصوبے میں 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ای ڈی یعنی انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ نے بھی فروری 2020 میں موبائل ڈیوائس کی مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دی تھی جس کا مقصد مقامی سرمایہ کاری اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا۔

موبائل فون کی مینوفیکچرنگ سے ملک بھر میں تقریباً 2 لاکھ روزگار پیدا ہونگے اور ملک عالمی سطح پر سپلائی چین کا حصہ بن سکے گا جبکہ عالمی مارکیٹ میں میڈ ان پاکستان کا برانڈ بھی فروغ پائے گا۔

پاکستان میں موبائل فون کی تیاری کے بعد کم قیمت پر سمارٹ فون کی دستیابی ممکن ہوسکے گی جبکہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں سالانہ تین کروڑ چالیس لاکھ موبائل فونز فروخت ہوتے ہیں۔


ای پیپر