"ریپ آرڈیننس" تاریخی پیشرفت ہے:فردوس عاشق اعوان

لاہور:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حوا کی بیٹیوں کی حرمت پامال کرنےوالے جنسی بھیڑیوں کو نشانِ عبرت بنانے کی جانب " ریپ آرڈیننس" تاریخی پیشرفت ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جنسی زیادتی اور معاشرتی ناہمواری جیسے انتہائی اہم سماجی مسائل کے تدارک کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ریپ آرڈیننس جاری کردیا۔
*حوا کی بیٹیوں کی حرمت پامال کرنےوالے جنسی بھیڑیوں کو نشانِ عبرت بنانے کیجانب " ریپ آرڈیننس" تاریخی پیشرفت*
پی ٹی آئی حکومت نے جنسی زیادتی اور معاشرتی ناہمواری جیسے انتہائی اہم سماجی مسائل کے تدارک کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ریپ آرڈیننس جاری کردیا۔ pic.twitter.com/2fpgwp6YW5
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 17, 2020
گجرپورہ کیس میں ' ریپ آرڈیننس' انصاف کی جلد فراہمی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں معاون ثابت ہوگا! جسکے تحت جنسی درندوں کو سزائے موت، عمر قید، 10سے25 سال قید، جرمانے اور کیمیکل کیسٹریشن جیسی سزائیں دی جائینگی۔