The global epidemic in Pakistan is out of control, 71 more people lost their lives
17 دسمبر 2020 (11:41) 2020-12-17

اسلام آباد: عالمی وبا کی دوسری لہر بے قابو ،ایک ہی دن میں مزید71 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، 2 ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی )کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا سے اب تک مرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 80 ہوچکی ہے۔ مزید 2 ہزار 545 افراد میں وبا کی تشخیص کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہوگئی ہے۔جبکہ3 لاکھ 96 ہزار 591 افراد اس وبا کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں۔

موذی مرض کیسز میں اضافے کے پیش نظر پشاور کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذکر دیا گیا جس کا ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

 پنجاب میں ایک لاکھ 29 ہزار 291ہوچکی ۔اسلام آباد میں 35 ہزار 441،سندھ 1لاکھ 99 ہزار 7 سو6 ،کے پی کے 53 ہزار 609 ،بلوچستان 17 ہزار 838 ،آزاد جموں وکشمیر 7 ہزار 833 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 804 افراد میں عالمی وبا کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق عالمی وبا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 3ہزار 491 ہوئیں جبکہ سندھ 3 ہزار273 ،کے پی کے 1 ہزار 502 ،اسلام آباد381 ،گلگت بلتستان99 ،بلوچستان 176 اور آزاد کشمیر میں 194 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اسلام آباد میں وبا کے کیسز کی تعداد 35 ہزار 441،کے پی کے 53 ہزار 609،سندھ 1 لاکھ99 ہزار706 ،پنجاب 1 لاکھ29 ہزار 291 ،بلوچستان17 ہزار 838 ،آزاد کشمیر7 ہزار 833 اور گلگت بلتستان4 ہزار 804 افراد وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


ای پیپر