نیو نیوز کے رپورٹر کو قتل کی دھمکی دینے والے ’ارطغرل‘ کے میزبان نے معافی مانگ لی
17 دسمبر 2020 (08:57) 2020-12-17

لاہور:ترکی کے مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کے میزبان کا اپنی غلطی کا اعتراف، نیو نیوز کے سینئر کرائم رپورٹر حماد اسلم کو قتل کی دھمکی دینے والا پولیس کی گرفت میں بھیگی بلی بن گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کاشف ضمیر نے نیو نیوز کے خبر نشر کرنے پر اینکر پرسن حماد اسلم پر لگائے گئے سنگین الزامات کی تردید کردی اور کہا کہ میرے منہ سے جو الفاظ نکلے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

کاشف ضمیر نے کہا کہ نیو نیوز کے سینئر کرائم رپورٹر حماد اسلم پر الزمات غلط فہمی میں عائد کیے گئے، میرے منہ سے جو الفاظ نکلے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

میری وجہ سے نیو نیوز اور حماد اسلم کی دل آزاری ہوئی اور میرے الزامات حقیقت پر مبنی نہیں تھے اورمجھ سے مس انڈرسٹینڈنگ ہوئی۔

یاد رہے کہ کاشف ضمیر نے خبر نشر کرنے پر نیو نیوز کے نمائندہ حماد اسلم کو قتل کی دھمکیاں دیں اور ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے باہر ملو میں تم کو دیکھ لوں گا۔ جس پر نیو نیوز کے رپورٹر نے تھانہ غالب مارکیٹ میں کاشف ضمیر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی اورپولیس نے کارروائی کرکے کاشف ضمیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ 


ای پیپر