پاکستان کرکٹ کی خوش قسمتی ہے بابراعظم کی صورت میں ایک اچھا کپتان میسر آیا، سرفراز احمد

17 دسمبر 2020 (08:40) 2020-12-17
ویلنگٹن:قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں پاکستان کرکٹ کے لئے خوش قسمتی ہے کہ ایک اچھا کپتان میسر آیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بابر اعظم قومی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں وہ ہمشہ ٹیم کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں امید ہے کپتان کی حیثیت سے بھی بہترین ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایسا کھلاڑی ہے جس کے لئے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں، اس مقام تک پہنچنے میں بابر اعظم کی سخت محنت کا عمل دخل نمایاں ہے۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ میں جدوجہد کے دور سے ان کے ساتھ رہا، بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کو اچھی طرح لے کر چل رہے ہیں۔