Source : Facebook

زرداری کی گرفتاری سے متعلق گورنر سندھ کا صاف صاف جواب
17 دسمبر 2018 (23:24) 2018-12-17

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، زرداری یا کسی کی گرفتاری کے حوالے سے کچھ پتہ نہیں ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آئے گی تو پتہ چل جائے گا۔

پیر کو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا، انہوں نے ضرورت مند افرد میں کمبل تقسیم کیے ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے پورے ملک میں پناہ گاہیں بنانے کا آغاز کیا ۔

ہم عوام کے ووٹ سے آئے کسی کے کندھوں پر نہیں آئے ۔ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ زرداری یا کسی کی گرفتاری کے حوالے سے کچھ پتا نہیں ۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آئے گی تو پتا چل جائے گا ۔


ای پیپر