Source : Facebook

نواز شریف کے گارڈ کا صحافی پر حملہ ،فیصل واوڈا کا دبنگ اعلان
17 دسمبر 2018 (21:10) 2018-12-17

کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے نجی ٹی وی کیمرہ مین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی ٹی وی کیمرہ مین پر حملے کا شدید افسوس ہوا ہے۔

فیصل واوڈا نے ن لیگ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ شکر کریں اس وقت پارلیمنٹ میں موجود نہیں تھا ،اگر میں وہاں موجود ہوتا تو اتنی آسانی نے سکیورٹی گارڈ کو جانے نہیں دیتا ،وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک مذمتی بیان سے اس واقعہ کی تلافی نہیں ہو گی ۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے گارڈ کو معذرت کرنی چاہئے،کیمرہ مین جب تک تندرست نہ ہو، اس کی مالی اعانت بھی ن لیگ کی ذمہ داری ہے۔


ای پیپر