Source : Facebook Page

نواز شریف کے گارڈ کا کیمر ہ مین پر تشدد ،سپیکر قومی اسمبلی نے ایکشن لے لیا
17 دسمبر 2018 (19:27) 2018-12-17

اسلام آباد :اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نواز شریف کے گارڈ کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا ،ساتھ ہی ساتھ انہوں نے رولنگ دیتے ہوئے کہا آئندہ کسی ممبر کا سکیورٹی گارڈ پارلیمنٹ میں داخل نہیں ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے گارڈ کی کیمرہ مین پر تشدد کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی سخت برہم ہو ئے انہوں نے کہا کوئی جتنا بھی بڑا لیڈر ہو سکیورٹی پارلیمنٹ سے باہر چھوڑ کر آئے ،انہوں نے فوری طور پر احکامات جاری کر تے ہوئے کہا کہ آئندہ کوئی بھی ممبر پارلیمنٹ کے اندر گارڈ نہیں لا سکے گا ،ساتھ ہی ساتھ سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے سکیورٹی گارڈ کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم بھی دیدیا ۔

واضح رہے آج نوازشریف کی پارلیمنٹ ہاﺅس سے واپسی پر کیمرہ مین واجد علی اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے کہ انہیں سابق ویر اعظم کے گارڈ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔


ای پیپر