Source : Facebook

خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل کے بعد نئے کرپشن کیسز کھل گئے
17 دسمبر 2018 (18:33) 2018-12-17

لاہور :پیرا گون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار سعد رفیق اور سلمان رفیق کیخلاف نیب نے میگا کرپشن کیس بھی کھول دیا ،تفصیلات کے مطابق نیب نے سعد رفیق کیخلاف لوکو مو ٹیو انجنوں کی خریداری میں بڑے پیمانے پر کرپشن سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سعد رفیق کیخلاف مہنگے داموں خریدے جانے والے لوکو موٹیو انجنوں کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں جبکہ دوسری طرف سلمان رفیق کیخلاف محکمہ صحت میں مبینہ کرپشن کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق سابق صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق کے خلاف ڈینگی کنٹرول پروگرام میں مہنگے داموں ادویات اورپی کے ایل ائی اے کے لئے انفراسٹر اکچر کی زائد قیمت کے حوالے سے انکوئری شروع کی گئی ہے جبکہ پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے لیے مہنگی ادویات اور طبی آلات خریدنے کی بھی انکوائری کا آغاز ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے خواجہ برادرن کے خلاف متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔


ای پیپر