Source : Facebook

حکومت کا ایک اور انقلابی اقدام ،کار اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن بک ختم
17 دسمبر 2018 (17:06) 2018-12-17

لاہور: حکومت کا ایک اور انقلابی اقدام ،شہریوں کیلئے بڑی سہولت متعارف کراتے ہوئے رجسٹریشن بک ختم کر دی ،اب شہریوں کو رجسٹریشن بک کی جگہ سمارٹ کارڈ فراہم کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن بک کو ختم کر کے سمارٹ کارڈ جار ی کرنا شرو ع کر دیا ہے جس کی فیس 530روپے مقرر کی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق پرانی رجسٹریشن بک بھی سمارٹ کارڈ میں تبدیل ہو جائے گی ،جدید سکیورٹی فیچرز سے آراستہ کارڈز شہریوں کے پتہ پر ہی ارسال کیے جائینگے ۔


ای پیپر