Source : Facebook

عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت کا بھانڈا پھوڑ دیا
17 دسمبر 2018 (16:46) 2018-12-17

واشنگٹن: عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کا بھانڈا پھوڑ دیا ،رپورٹ کے مطابق 2015میں بجلی کی قلت کی وجہ سے پاکستان کو 17.7ار ب ڈالر کا ریکارڈ نقصان ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق اگر پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی گئیں تو اس سے پاکستان کو بیش بہا فوائد ہونگے ، بجلی کی قیمت کم ہوگی، آمدنی بڑھے گی، ماحولیاتی آلودگی کم ہوگی، جنوبی ایشیا میں 25 کروڑ افراد بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں، خطے میں بجلی کا استعمال عالمی اوسط کا ایک چوتھائی بھی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق و رلڈ بینک نے جنوبی ایشیا میں بجلی ترسیل کی لاگت سے متعلق و رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق جنوبی ایشیا میں 25 کروڑ افراد بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں، خطے میں بجلی کا استعمال عالمی اوسط کا ایک چوتھائی بھی نہیں۔

خطے میں 8.6 ارب ڈالر کے توانائی منصوبوں کے مالی تعاون کے معاہدے کیے گئے، عالمی بینک کی توجہ کم کاربن اخراج اور متبادل توانائی کے ذرائع پرہے۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ پاکستانی معیشت کو 2015 میں بجلی کی قلت سے 17.7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے بیش بہا فوائد ہوں گے۔


ای پیپر