فوٹو بشکریہ فیس بک

شہباز شریف کے خون میں سرطان کا باعث بننے والے اجزا کا انکشاف
17 دسمبر 2018 (15:15) 2018-12-17

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں آمد سے پہلے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا طبی معائنہ کرایا گیا تو ان کے خون میں سرطان کا باعث بننے والے اجزا کا دوبارہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے منسٹرز انکلیو میں پولی کلینک اور پمز کے ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا۔ طبی معائنے کے بعد اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے اپنے میڈیکل چیک اپ کے بارے میں بتایا۔ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق سوال پر بولے، بائیکاٹ کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔ جہاں وہ شہباز شریف اور پارٹی قیادت سے ملیں گے اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی ہوگا۔


ای پیپر