فوٹو بشکریہ فیس بک

ایل پی جی مافیا شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا
17 دسمبر 2018 (14:15) 2018-12-17

لاہور: سردی میں شہریوں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے، لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں گیس غائب ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی مافیا شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا، ایل پی جی کے سرکاری ریٹ 113 روپے فی کلو گرام کے بجائے منافع خور ڈنکے کی چوٹ پر 135 سے 180 روپے فی کلو گرام وصول کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیر پٹرولیم غلام سرور نے منافع خوروں کیخلاف کارروائی کے بجائے بے بسی ظاہر کردی، کہتے ہیں اللہ ایل پی جی مافیا کو ہدایت دے۔

ادھر ترجمان پنجاب حکومت شہباز گِل نے منافع خووروں کیخلاف تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں عوام پریشان نہ ہوں، جیب خالی ہونے سے پہلے کارروائی ہو گی۔


ای پیپر