فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

بیلجیئم نے 14واں ہاکی ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کر دی
17 دسمبر 2018 (12:31) 2018-12-17

بھوبنیشور : بیلجیئم نے 14واں ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی، فاتح ٹیم نے ہالینڈ کو فیصلہ کن معرکے میں سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد پنالٹی سٹروکس پر 3-2 گولز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

بھارت میں کھیلے گئے چودہویں ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بیلجیئم اور ہالینڈ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا، سرتوڑ کوشش کرنے کے باوجود دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک گول کرنے میں ناکام رہیں اور مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنالٹی اسٹروکس دیئے گئے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک مرتبہ پھر 2-2 گولز سے برابر ہو گیا لیکن چھٹے پنالٹی سٹروکس پر بیلجیئم نے گول کیا جبکہ ہالینڈ کی ٹیم گول نہ کر سکی۔

اسطرح بیلجیئم نے ہالینڈ کو 3-2 گولز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ دریں اثناء تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8-1 گولز سے ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا، کریگ نے شاندار ہیٹرک کی، ہاورڈ نے 2 جبکہ گوورز، مٹن اور برانڈ نے ایک، ایک گول کیا، انگلینڈ کی جانب سے واحد گول مڈلٹن نے کیا۔


ای پیپر