فوٹو بشکریہ فیس بک

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا
17 دسمبر 2018 (12:08) 2018-12-17

اسلام آباد: جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا، سپریم کورٹ کے جج جسٹس منظور ملک نے ان سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی کے دورے پر ہیں جہاں وہ کانفرنس میں شرکت کے بعد سعودی عرب روانہ ہونگے اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد 22 دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔

ان کی غیر موجودگی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس آف پاکستان کے فرائض انجام دیں گے۔


ای پیپر