سکرین شوٹ

سرچ انجن گوگل نے موبائل فون بھول جانے پر فوری آگاہ کرنے والی جیکٹ متعارف کرا دی
17 دسمبر 2018 (10:52) 2018-12-17

نیویارک: سرچ انجن گوگل نے موبائل فون بھول جانے پر فوری آگاہ کرنے والی جیکٹ متعارف کرا دی۔ گوگل نے جیکوارڈ نامی یہ جیکٹ مشہور برانڈ کے ساتھ مل کر بنائی ہے۔

جیکٹ میں نصب پینل اسمارٹ فون سے ایک اپلیکیشن کے ذریعے منسلک ہے، جیسے ہی منسلک اسمارٹ فون اور جیکٹ کے درمیان فاصلہ زیادہ ہوتا ہے جیکٹ میں نصب پینل روشن ہوجاتا ہے اور وائبریٹ کرنا شروع کر دیتا ہے۔ جیکٹ کی قیمت ساڑھے 3 سو ڈالر رکھی گئی ہے۔


ای پیپر