فوٹو بشکریہ فیس بک

آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
17 دسمبر 2018 (10:15) 2018-12-17

لاہور: ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ صبح کے اوقات میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند رہے گی۔

اسی طرح ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے۔ اسکر دو کا پارہ منفی 11 ڈگری تک گر گیا جبکہ استور میں منفی 09، کالام منفی 08، کوئٹہ منفی 07 اور گلگت میں منفی 04 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر