فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

مری: اوباش نوجوان کا لڑکی پر تشدد، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
17 دسمبر 2018 (09:52) 2018-12-17

مری : ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں سے بدتمیزی اور تشدد کے واقعات پھر سے ہونے لگے۔ اوباش نوجوانوں نے نوجوان لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

مری پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے صاف کہہ دیا کہ یہ علاقہ ان کی حدود میں نہیں آتا۔ اس سے پہلے بھی سیاحوں سے بدتمیزی کے متعدد واقعات ہوئے جس پر مری بائیکاٹ مہم بھی شروع ہوئی تھی۔ نیو نیوز کی جانب سے معاملہ اٹھانے پر ڈولفن فورس تعینات ہوئی جسے اب مری سے ہٹایا جا چکا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری میں سیاح فیملی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لے لیا، عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔


ای پیپر