فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

سعودی عرب نے امریکی سینیٹ کی قرار داد مسترد کردی
17 دسمبر 2018 (09:25) 2018-12-17

ریاض: یمن جنگ میں سعودی حمایت ترک کرنا امریکا کا غیر دانشمندانہ اقدام قرار ، سعودی عرب نے محمد بن سلمان کیخلاف امریکی سینیٹ کی قرار داد مسترد کردی۔

وزارت خارجہ کے مطابق محمد بن سلمان پر الزامات سعودی معاملات میں مداخلت ہے۔ بے بنیاد الزامات پر مبنی قرار داد مسترد کرتے ہیں۔ 83 سینیٹرز نے قرار داد کے حق میں 37 نے مخالفت میں ووٹ دیا، انچاس ڈیموکریٹس کے علاوہ 7 ری پبلکنز نے بھی قرار داد کے حق میں ووٹ ڈالا۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف قرار داد منظور کر گئی تھی، قرارداد کے حق میں 56، مخالفت میں 41 ووٹ پڑے۔ سینیٹ نے یمن جنگ میں امریکی امداد روکنے کی قراداد بھی منظور کرلی۔


ای پیپر