چینی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
17 اگست 2020 (18:36) 2020-08-17

لاہور :حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، چینی کی قیمت کو پر لگ گئے، 100 سے 110 روپے فی کلو فروخت ہو نے لگی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں چینی کی قیمتوں سے متعلق تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق پشاور میں ایک کلو چینی کی قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی اور لاہور، اسلام آباد،کراچی،کوئٹہ، حیدرآباد، راولپنڈی کی نسبت پشاور میں چینی 10 روپےفی کلو مہنگی ہے،سیالکوٹ،گوجرانوالہ، ملتان اور سکھرکی نسبت پشاور میں چینی15 روپے فی کلو تک مہنگی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور،کراچی اور حیدرآباد میں چینی 100 روپے کلو ہے جب کہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ملتان اور سکھر میں چینی 95 روپےکلو فروخت ہورہی ہے۔


ای پیپر