تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالےسے بڑی خبر 
17 اگست 2020 (17:15) 2020-08-17

کراچی  :کراچی : وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کا کہنا ہے کہ 15ستمبر سے تعلیمی اداروں کھولنے کی تیاریاں کر لی ہیں تاہم تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ وفاقی سطح پر این سی او سی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی سے یونیسف سندھ چیپٹرکی چیف کرسٹینا کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں کرسٹینا نے صوبائی حکومت کو کوویڈ 19 سے متعلق اقدامات پر سراہتے ہوئے کہا کوویڈ 19 سے بچاؤ کے اقدامات قابل ستائش ہیں،وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نے کہا کہ ہم نے ہر وہ اقدام کیے جو کوویڈ 19 سے عوام کو بچا سکتے تھے، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ مشکل تھا تاہم وقت نے درست ثابت کیا۔

سعیدغنی کا کہنا تھا کہ 15ستمبر سےتعلیمی اداروں کھولنے کی تیاریاں کر لی ہیں اور تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو ایس او پیز جاری کردی ہیں، تاہم تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ وفاقی سطح پر این سی او سی کرے گی۔


ای پیپر