آصف زرداری کی پیشی ، پولیس اور کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی
کیپشن:   file photo
17 اگست 2020 (13:09) 2020-08-17

اسلام آباد : سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری کی پیشی کے موقع پر سابق چیئر مین سینٹ نیئر حسین بخاری اور قمرزمان کائرہ کو عدالت میں جانے سے روکتے رہے جبکہ پولیس اور کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔

سابق صدر آصف علی زر داری توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور کارکنان کو سری نگر ہائی پر روک دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پالیس اور کارکنان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، فرحت اللہ بابر اور پی پی رہنما آخوند زادہ چٹان کو احتساب عدالت جانے سے پولیس اہلکار روکتے رہے ،پیپلز پارٹی کارکنان خار دار تاروں کے پیچھے نعرے بازی کر تے رہے ،خاردار تاروں کے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ،سول کپڑوں میں بھی پولیس کی بھاری نفری موجود تھیں ۔


ای پیپر