Image Source: File Photo

آئی سی سی نے  ورلڈ کپ سپر لیگ کے انعقاد کا اعلان کر دیا
17 اگست 2019 (23:33) 2019-08-17

اسلام آباد: آئی سی سی نے  ورلڈ کپ سپر لیگ کے انعقاد کا اعلان کر دیا جس کے تحت  ٹیمیں 2023 میں بھارت میں ہونے والے عالمی کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

 

تفصیلات کے مطابق، کرکٹ سوپر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن مئی 2020 سے لے کر مارچ 2022 تک کھیلا جائے گا جس میں 13 ٹیمیں شامل ہوں گی۔تمام ٹیمیں ان دو سالوں کے  دوران  ہوم اور اووے کی بنیاد پر تین تین ایک روزہ میچز پر مشتمل آٹھ سیریز کھیلیں گی۔

 

پاکستان 2020 تین تین میچز پر مشتمل تین سیریز کھیلے گا جن میں دو اووے اور ایک ہوم سیریز ہو گی جبکہ سال 2021 میں قومی ٹیم چار سیریز کھیلے گی  اور سال 2022 میں مارچ کے مہینے میں قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی۔

 


ای پیپر