Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

حکومت کل ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرے گی، فردوس عاشق اعوان
17 اگست 2019 (22:53) 2019-08-17

اسلام آباد: مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا  ہے کہ اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرے گی۔

تفصیلا ت کے مطابق ، معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے  کہا کہ 2018 سےشروع ہونیوالا سفر استحکام پاکستان کی جانب گامزن ہے۔ نئے پاکستان کا ا  یجنڈا ’’احساس‘‘ ہے۔

معاون خصوصی نے کہا  کہ عوامی فلاح کیلئے اقدامات وزیراعظم کی عوام دوست پالیسی کے آئینہ دار ہیں۔ پرامن پاکستان سیاحوں کیلئے پر کشش اور حسین منزل ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پہلی بار قبائلی علاقوں کے سنگلاخ پہاڑوں پر جمہوری رنگ بکھرا۔ پہلی بار ٹیکس وصولی کےقومی فرض کو تحریک کی شکل دی گئی۔

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاؤسنگ، بلین ٹری منصوبے ملکی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا ثبوت ہیں۔


ای پیپر