فوٹو بشکریہ فیس بک

کیا عمران خان کے بیٹے تقریب حلف بردار ی میں شامل ہونگے ،جما ئما نے خبر دیدی
17 اگست 2018 (22:41) 2018-08-17

اسلام آباد : عمران خان نے اپنی 22سالہ جدو جہد کے بعد ایک اور سنگ میل عبور کر لیا اور جو خواب عمران خان نے دیکھا تھا وہ بھی پورا ہو گیا ،کپتان ہمیشہ یہ کہا کرتے تھے کہ خواب ہمیشہ بڑے ہی دیکھنے چاہیں اور اس کے بعد آپ کی محنت ہی اس خواب کو پورا کر سکتا ہے ۔

عمران خان پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے ،ان کی تقریب حلف برداری میں بڑی بڑی شخصیات سمیت ورلڈ کپ 1992کی ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا ہے جس میں بھارت کے معروف کھلاڑیوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ،ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی اور کپتان کے چاہنے والوں نے یہ مطالبہ شروع کر دیا کہ دونوں بیٹوں کو بھی اس تقریب میں شامل ہو نا چاہیے۔

ایسے میں ٹوئٹر پر باقاعدہ ٹوئٹ کیے گئے اورکہا گیا کہ یہ اہم نہیں کہ عمران خان کے کون کونسے دوست تقریب حلف برداری میں آرہے ہیں ،اہم بات یہ ہے کہ دونوں بیٹے اس تقریب میں لازمی شامل ہوں ،اس ٹوئٹ کے جواب میں جمائما نے واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں بیٹوں کی شدید خواہش تھی کہ وہ تقریب میں شامل ہوں لیکن عمران خان نے خود ان کو آنے سے منع کیا ہے ۔


ای پیپر