Source : Yahoo

عمران خان کی آنکھیں خوشی سے چھلک پڑیں
17 اگست 2018 (22:17) 2018-08-17

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان وزیراعظم منتخب ہوئے تو ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے جشن کا سلسلہ شروع ہو گیا مگر ایوان میں بیٹھے عمران خان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جب عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کا اعلان کیا تو عمران خان کے چہرے پر 22 سالہ جدوجہد کے بعد ملنے والی کامیابی کی خوشی چھلکنے لگی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان کی آنکھیں نم ہو گئیں جس کا احساس لوگوں کو اس وقت ہوا جب انہوں نے اپنی انگلیوں سے آنسوﺅں کو صاف کیا۔

عمران خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور ان کے چاہنے والوں کیلئے بھی اپنے آنسوﺅں پر قابو پانا مشکل ہو گیا ہے جو یقینا خوشی کے آنسو ہیں۔


ای پیپر