Source : Yahoo

امید ہے عمران خان انتقامی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے:بلاول
17 اگست 2018 (21:57) 2018-08-17

 اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس طرح انتخابات کے نتائج کو تین روز تک روکا گیا وہ قابل شرم ہے‘ عمران خان پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں‘قوم کے حقوق ، جمہوری روایات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘ امید ہے عمران خان انتہا پسندی اور انتقامی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب سے سب کے دل جیت لئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پر تقریر کے دوران کہا کہ قوم کے حقوق ، جمہوری روایات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کو تین روز تک روکا گیا جو کہ قابل شرم اقدام ہے ، انتخابات کے روز پیپلزپارٹی کے 32 کارکنوں کی جانیں گئیں ، میں اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو شہید اور شہید کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے عمران خان انتہا پسندی اور انتقامی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے۔


ای پیپر