Source : Yahoo

پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ متنازع انتخابات تھے :شہباز شریف
17 اگست 2018 (20:05) 2018-08-17

اسلا آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا الیکشن 2018دھاندلی زدہ تھے ،ان کا کہناتھا کہ یہ کیسا الیکشن ہے جہاں پولینگ ایجنٹس کو نکال کر گنتی کی جا تی ہے ،یہ کیسا آر ٹی ایس سسٹم تھا جس پر کروڑوں خرچ بھی کیے گئے لیکن وہ پھر بھی وقت پر کام نہ آسکا ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عام انتخابات 2018 کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ تاریخ کی بد ترین دھاندلی کے نتیجے میں عمران خان یہاں تک پہنچے ، 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ متنازع انتخابات تھے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیشن کے ذریعے انتخابی دھاندلی میں ملوث افراد کا پتا لگایا جائے،یہ پہلا الیکشن ہے جہاں جیتنے والا بھی رورہا ہے اورہارنے والا بھی رورہا ہے،یہ کیسا الیکشن تھا جس کوپوری قوم نے مسترد کردیا،جس میں 16 لاکھ ووٹ مسترد ہوئے،جہاں 3دن تک الیکشن کے نتائج نہیں آئے جبکہ متعدد حلقے ایسے تھے جہاں مسترد ووٹوں کی تعداد جیت کے مارجن سے زیادہ تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فارم 45 کے بجائے پرچیوں پر نتائج دئیے گئے،دیہاتوں کے نتائج پہلے آئے اور شہروں کے48 گھنٹے تک نہ آئے، میڈیاکو پولنگ اسٹیشن میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی، اگرپاکستان میں خوشحالی چاہتے ہیں تودھاندلی کا پتا لگانا ہوگا تاہم انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنایا جائے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاریخ کی بد ترین دھاندلی کے نتیجے میں عمران خان یہاں تک پہنچے ، 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ متنازع انتخابات تھے۔


ای پیپر