Source : Yahoo

پارلیمنٹ میں تاریخی لمحات ۔۔۔شیخ رشید کدھر گم ہیں ؟
17 اگست 2018 (18:30) 2018-08-17

اسلام آباد : پارلیمنٹ میں تاریخی لمحات کے موقع پرتحریک انصاف کے سب لوگ تو خاصے خوش نظر آرہے تھے لیکن تحریک انصاف کیلئے بڑی جدو جہد کرنے والوں میں شیخ رشید کا نام قابل ذکر ہے لیکن پارلیمنٹ کے اس تاریخی لمحے میں شیخ رشید گہری سوچوں میں گم نظر آئے ۔

عمران خان کی کامیابی کے بعد سب بہت خوش اور ہنس رہے ہیں لیکن شیخ صاحب کو جب کیمرے کی آنکھ نے دکھا یا تو وہ گہری سوچو ں میں گم نظر آئے ،تجزیہ نگاروں کے مطابق شیخ رشید کو سائیڈ پر لگایا گیا ہے یا معاملہ وزارتوں کا ہے کہنا قبل ازوقت ہوگا ،کہا جا رہا ہے کہ شیخ رشید وزیر داخلہ کے امیدوار ہیں جس کیلئے عمران خان تیا رنہیں لیکن یہ سب صرف تجزیہ نگاروں کی ایک رائے ہے جو کس حد تک درست ہوتی ہے آنے والا وقت ہی بتا ئے گا ۔


ای پیپر