لاہور میں سرکاری عمارت میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی
17 اگست 2018 (18:05) 2018-08-17

لاہور : لاہور کے علاقے مال روڈ پر واقع ایک سرکاری عمارت میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مال روڈ پر واقع ایک سرکاری عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ اور دیگر ریسکیو اداروں کے اہلکار موقعہ پر پہنچ گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کہ آگ عمارت کی چھٹی منزل پر لگی ہے،جو اس کی سب سے آخری منزل ہے، عمارت کی بھڑکتی ہوئی آگ اس کی کھڑکی اور تمام گیلریوں سے باہر لپکتی ہوئی بھی دیکھی گئی ،ریسکیو اداروں نے کارروائی شروع کر دی ، آگ لگنے کے بعد پوری عمارت کو لوگوں سے خالی کرا لیا گیا اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔


ای پیپر