خیبر پختونخواہ میں ایک اور خواجہ سرا کی بوری بند نعش برآمد
17 اگست 2018 (18:00) 2018-08-17


پشاور: خیبر پختونخوامیں خواجہ سرائوں کو قتل کرنے کاسلسلہ تھم نہ سکا، تھانہ پشتخرہ کی حدودمیں نامعلوم افراد کے ہاتھوں سے ناصر عرف نازو نامی خواجہ سرا کی تشددزدہ بوری بند نعش برآمد ہوئی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق ناصر عرف نازونامی خواجہ سرا جو سے لاپتہ تھا ، ان کی تشددزدہ بوری بند نعش تھانہ پشتخرہ کی حدودسے ملی ۔ خواجہ سرا کے مطابق نامعلوم افراد نے اس کو اپنے ہی کمرے میں چاقو کے وار سے لہولہان کرکے انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔


پچھلے تین سالوں کے دوران خیبر پختونخوامیں 62خواجہ سرا انتہائی بے دردی سے قتل ہوئے ہیں۔ خواجہ سرائوں نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں خواجہ سراغیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں۔ اگر سلسلہ اس طرح رہا تو خیبر پختونخواکو چھوڑنے پر مجبورہوجائیں گے۔


ای پیپر