پی آئی اے کے بڑے عہدیدار کو رات گئے عہدے سے ہٹا دیا گیا
17 اگست 2018 (17:09) 2018-08-17

کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز( پی آئی اے ) کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او)نیئرحیات کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔سبکدوش کیے گئے چیف فنانشل آفیسرنیئر حیات نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)مشرف رسول کے ذاتی مقدمات میں وکلا کی فیس پی آئی اے فنڈ سے ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نیئر حیات کو سی ایف او کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری ہوا۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق نیر حیات کو سی ایف او کے عہدے سے ہٹا کر چیف سپیشل پروجیکٹ بنا دیا گیا ، اب وہ پی آئی اے کے سپیشل آڈٹ کی نگرانی کریں گے۔دوسری جانب جنرل منیجر بجٹ اسد عباس کو پی آئی اے کا قائم مقام سی ایف او مقرر کیا گیا ،نیئرحیات نے سی ای او مشرف رسول پر عائد مقدمات کے لیے وکلا کی فیس پی آئی اے فنڈ سے ادا کرنے سے انکار کیا تھا۔

عدالتی حکم کے برخلاف سی ای او ڈاکٹر مشرف رسول نے اپنے وکیل کو 44 لاکھ روپے کی ادائیگی پر اصرار کیا تھا، جسے نیئر حیات نے کلیئر کرنے سے انکار کردیا تھا۔دوسری جانب 10 اگست کو نیئرحیات اور شعبہ فنانس کے جنرل منیجرز نے پی آئی اے کے چیئرمین اور بورڈ آڈٹ کمیٹی کے نام ایک مشترکہ خط بھی تحریر کیا تھا جس میں ان تمام مالی بے ضابطگیوں کی طرف توجہ دلائی گئی تھی۔


ای پیپر