بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ گئے
17 اگست 2018 (14:53) 2018-08-17

لاہور : سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو متوقع وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے ٗ واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پنجابی زبان میں شعر بھی سنایا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن وقت کی اہم ضرورت ہے

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے بھارت میں تین کرکٹرز کو متوقع وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن دو سابق کرکٹرز نے معذرت کر لی جبکہ نوجوت سنگھ سدھو نے وعدہ کیا کہ وہ ضرور پاکستان آئیں گے۔ گزشتہ روز سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی وفات کے باوجود سدھو نے اپنا دورہ ملتوی نہ کیا بلکہ پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے اور آج واہگہ بارڈر پر پہنچنے پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت میں جو تبدیلی آئی ہے یہ لمحے بہت خاص ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں لوگوں کی امید ہے اور یہ ایک تاریخی موقع ہے اور اس موقع پر ایک دوست کی دعوت پر پاکستان آکر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بندہ روٹی کہا کر خوش نہیں ہوتا بلکہ عزت و احترام ملنے پر خوش ہوتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک پنجابی شاعر بھی سنایا جو رات کو ہی ان کے بقول ان پر وارد ہوا تھا۔

ہندوستان جیوے ٗ تے پاکستان جیوے

ہسدا وسدا اے سارا جہان جیوے

دھرتی پاون پانی ٗ بوٹے ٗ جیو ٗ پرانی

سورج ٗ چن ٗ تارے تے سارا آسمان جیوے

جیوے رحم ہر انسان دے دل دے اندر

تے آن بان شان دے نال ہر انسان جیوے


ای پیپر