مسجد الحرام کی انتظامیہ نے نابینائوں کیلئے سفید چھڑی کا انتظام کر دیا
17 اگست 2018 (13:05) 2018-08-17

مکہ: مسجد الحرام کی انتظامیہ نے نابیناوں کیلئے سفید چھڑی کا انتظام کر دیا ۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی جنرل پریذیڈنسی نے نابینائوں کے لئے سفید چھڑی تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ معذوروں کی نگہداشت کیلئے خصوصی یونٹ قائم کیے گئے ۔

ادارے کے ڈائریکٹر فیصل الجودی نے بتایا کہ گیٹ نمبر 68کے بالمقابل جائے نماز تک نابینائوں کو سفید چھڑی کے ذریعے پہنچانے کا بندوبست کیا گیا ۔واضح رہے کہ حال ہی میں اس ادارے نے بولنے والی گھڑی بھی تقسیم کی جس کی بدولت نابینائوں کو اوقات نماز شروع ہوجانے کا علم ہوجاتا ہے۔


ای پیپر