میاں منشا آج منی لانڈرنگ کے الزام میں نیب میں پیش ہوں گے
17 اگست 2018 (12:11) 2018-08-17

لاہور:95 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کیس میں معروف بزنس مین میاں منشا آج نیب میں پیش ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو( نیب ) نے 95 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لئے میاں منشا کو آج طلب کیا جہاں نیب کی 3 رکنی ٹیم میاں منشا سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرے گی۔ میاں منشا کے خلاف پاکستان ورکر پارٹی کے فاروق سلہریا نے درخواست دی تھی، نیب فاروق سلہریا کو الیکشن سے قبل طلب کرکے بیان ریکارڈ کرچکا ہے۔

میاں منشا پر الزام ہے کہ انہوں نے 95 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کیے، ایم سی بی بینک، نشاط گروپ، ڈی جی خان سیمنٹ میاں منشا کی ملکیت ہیں جبکہ آدم جی انشورنس اور نشاط پاورکمپنیاں بھی میاں منشا کی ملکیت ہیں۔


ای پیپر