Cabinet Meeting,PM Imran Khan,PTI,Fawad Ch
17 اپریل 2021 (21:40) 2021-04-17

 اسلام آباد:فواد چودھری کو وزیر اطلاعات بنانے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے مراد سعید کو اطلاعات کا قلمدان دینے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم مراد سعید نے وزیر اعظم کی پیشکش کو قبول نہ کیا اور وزارت اطلاعات کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے انکار کر دیا۔

 ذرائع  نے بتایا  کہ مراد سعید نے   شکوہ کیا کہ پی ایم صاحب بہتر ہو گا، میں ایم این اے ہی رہوں۔وزیر اعظم نے مراد سعید کے انکار پر فواد چودھری کو یہ اہم زمہ داری دی۔

دوسری طرف وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا کابینہ ڈویژن نےنوٹیفکیشن جاری کردیا،جس میں شوکت ترین اور شبلی فراز کا وفاقی وزیر کیلئے نوٹفکیشن جاری کیا گیا ،عمرایوب سےپٹرولیم،حماداظہرسےوزیرخزانہ کااضافی چارج واپس لےلیاگیا،نئے نوٹفیکشن کے مطابق شوکت ترین وفاقی وزیربرائےخزانہ اورمحصولات ہوں گے،حماداظہروزیرتوانائی،عمرایوب وزیراقتصادی امورمقررہونگے ،فواد چوہدری کو اطلاعات کی وزارت واپس مل گئی ،جبکہ شبلی فراز سے وزارت اطلاعات لیکر انہیں فواد چوہدری کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دیدی گئی  ،خسروبختیارکو وفاقی وزیربرائےصنعت وپیداوارمقررکر دیا گیا ۔

واضح رہے دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کا اہم ترین اجلاس 20ا پریل کو طلب کر لیا ہے جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کرتار پور راہداری منصوبے کو پیپرا رولزسے استثنیٰ دینے کی منظوری دے گی جبکہ اشیائے خور د ونوش کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کیلئے ڈیٹابیس کی منظوری بھی شامل ہوگی،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقوام متحدہ کی فوجی گاڑیوں کو کراچی سے کابل لے جانیکی اجازت پر غور کیا جائے گا جبکہ معاون خصوصی توانائی گردشی قرضے خاتمے کا پلان بھی کابینہ اجلاس میں پیش کریں گے۔


ای پیپر