Waqar Younis,Mibhaulhaq,Pakistan Team,PCB,SA
17 اپریل 2021 (16:07) 2021-04-17

لاہور :بولنگ کوچ وقاریونس نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں بہترین کار کر دگی دکھانے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کھلاڑیوں نےدورہ جنوبی افریقہ میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کیا،ورلڈکپ آرہاہے،خوشی ہےکھلاڑی اچھی کارکردگی دکھارہےہیں،انہوں نے کہا آگے بڑی سیریز آ رہی ہیں جس کیلئے بہترین حکمت عملی بنا کر ہی میدان میں اُتریں گے ۔

بولنگ کو چ وقار یونس کا کہنا تھا جنوبی افریقہ سیریز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی نے بڑی بڑی ٹیموں کو پریشان کر دیا ہے ،ہمیں خوشی ہے ورلڈ کپ سے پہلے ہی کھلاڑی اچھی کار کردگی دکھا رہے ہیں ،آگے بڑی سیریز آ رہی ہیں ،آنے والے تمام بڑے ایونٹس کے لئے مزید بولر کو موقع دینگے ،ہر میچ کےبعدبولرزکی کارکردگی پربات ہوتی ہے۔

وقار یونس کا کہنا تھا جنوبی افریقہ سیریز میں جو بھی خامیاں ہوئی ہیں انہیں دو ر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،تنقید سے ہم گھبراتے نہیں ،تنقید آپ کو بہتر بناتی ہے ،اور خامیاں دو ر ہوتی ہیں ،کوشش ہوتی ہے اپنے کام سے کام رکھوں ،مصباح الحق اورمیراکردار الگ،الگ ہے۔

حارث رئوف کی کارکردگی پر بات چیت کر تے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ حارث رئوف میچ ونر بولر ہے ،حارث رؤف میں مجھےکوئی خامی نظرنہیں آئی،محمدحفیظ کی بولنگ سےہماری بولنگ لائن اپ مضبوط ہوگی،امید ہے نسیم شاہ بھی جلد کم بیک کرینگے ۔


ای پیپر