US President, Joe Biden, Japanese Prime Minister, new focus, China, White House
17 اپریل 2021 (15:34) 2021-04-17

نیویارک: جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا نے وائٹ ہاوس میں امریکی صدر سے ملاقات کی جس میں واشنگٹن ٹوکیو اتحاد اور مشترکہ سلامتی کے لیے تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ ملاقات صدر بائیڈن کی وائٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد کسی غیر ملکی رہنما کے ساتھ پہلی براہ راست ملاقات تھی ۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران ماسک پہن رکھے تھے ۔ جو بائیڈن نے مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران اس ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیا جبکہ سوگا نے جمہورت کو عالمی خوشحالی کی بنیاد قرار دیا ۔

دونوں رہنماؤں کے مطابق اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔ ملاقات میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ پر خصوصی بات کی گئی ۔

اپنے بیان میں بائیڈن نے کہا کہ ہم چین کی طرف سے درپیش چیلنجوں اور مشرقی چین ، بحیرہ جنوبی چین اور نیز شمالی کوریا جیسے مسائل پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم کیا تاکہ آزاد بحر الکاہل کے مستقبل کو یقینی بنایا جاسکے ۔

اس موقعہ پر جاپان کے وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ بحر الکاہل اور بڑے پیمانے پر دنیا کے امن اور خوشحالی پر چین کے اثرورسوخ پر سنجیدہ بات چیت کی ہے ۔


ای پیپر